رحمن ملک کی دبئی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات، ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 4 مارچ 2014 08:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے دبئی میں سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔