ایشیا ء کپ، پاکستان اور میز بان بنگلہ دیش آج آمنے سامنے ہونگے ، میچ جیتنے پر8مارچ کوسری لنکااورپاکستان فائنل میں مدمقابل ہوں گے

منگل 4 مارچ 2014 08:08

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)ایشیا ء کپ میں پاکستان کا آج میز بان بنگلہ دیش کا سامنا ہو گا ،میچ جیتنے پر8مارچ کوسری لنکااورپاکستان فائنل میں مدمقابل ہوں گے ،پاکستان کی شکست کی صورت میں بھارت کوافغانستان کے خلاف میچ میں نہ صرف بھاری کامیابی بلکہ بونس پوائنٹ حاصل کرناضروری ہوگا۔

(جاری ہے)

ایشیاکپ کے پوائنٹس ٹیبل پرسری لنکا13پوائنٹ حاصل کرکے سرفہرست ہے اوراب تک ناقابل شکست ہے جبکہ سری لنکاکابنگلہ دیش سے میچ ابھی باقی ہے پاکستان نوپوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرموجودہے اوربنگلہ دیش سے آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی پوزیشن واضح ہوجائے گی ،میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان دوسری پوزیشن پرہی رہے گاتاہم اگربھارت افغانستان کوبھاری مارجن سے شکست دے اوربونس پوائنٹ حاصل کرکے ان ریٹ بڑھالے توپھرپاکستان اوربھارت کے فائنل میں پہنچنے کافیصلہ ان ریٹ پرہوگابصورت دیگرآٹھ مارچ کوپاکستان اورسری لنکا ہی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :