یوکرائن بحران،امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف سرجوڑ لئے،اقتصادی پابندیوں ،اثاثے منجمند کرنے کی دھمکی دے دی

منگل 4 مارچ 2014 08:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)امریکہ اور مغربی ممالک نے یوکرائن میں فوجی مداخلت پر روس کے خلاف سر جوڑ لئے ہیں اور اقتصادی پابندیوں کی دھمکی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اور مغربی ممالک نے یوکرائن میں فوجی مداخلت پر روس کے خلاف ایکا کر لیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ تمام انڈسٹریل اقوام روسک و تنہا کرنے پر رضا مند ہیں جبکہ اقتصادی پابندیوں کا آپشن زیر غور ہے جس کے تحت روس کے اثاثے منجمند،ویزا پابندی ،تجارتی تنہائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :