افغان و اتحادی فورسز کا مشترکہ آپریشن ،24طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ ، آپریشن مختلف علاقوں میں کیا گیا ، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ، افغان وزارت داخلہ ، جن علاقوں میں آپریشن ہوا وہاں اتحادی فوجی مارے گئے ، ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ذبیح اللہ مجاہد

منگل 4 مارچ 2014 08:12

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء) افغانستان میں اتحادی و افغان فورسز نے آپریشن کلین اپ کے دوران 24طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ کنہڑ ، ننگر ہار ، لغمان ، قندھار ، پکتیا اور ہلمند کے مختلف علاقوں میں کیا گیا جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ طالبان کو گرفتار اور ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلح و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے ۔ دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے جانی نقصان بارے وزارت داخلہ کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں آپریشن ہوا ہے وہاں بڑی تعداد میں اتحادی و افغان فوجی مارے گئے ہیں ۔