سانحہ اسلام آباد،جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت اعوان نے اپنی زندگی کے آخری روز ایک درجن سے زائد مقدمات کی سماعت کی

منگل 4 مارچ 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)وفاقی دارالحکومت کی کچہری میں دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رفاقت اعوان نے اپنی زندگی کے آخری روز ایک درجن سے زائد مقدمات کی سماعت کی ،جن میں 9دیوانی مقدمات بھی شامل تھے،انہوں نے سکول میں داخلہ روکنے کے بارے میں سول جج کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے سکول کی اپیل بھی منظور کی۔

(جاری ہے)

ان مقدمات کی سماعت جاری تھی کہ یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور دہشتگردوں نے ان پر براہ راست فائرنگ کردی،جس سے ایک گولی ان کی گردن اور 2سینے میں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :