ایشیاء کپ ، سری لنکا نے افغانستان کو 129رنز سے شکست دے کر بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا ،بہترین کارکردگی پر کمارا سنگاکارا مین آف دی میچ قرار ،سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ، فائنل میں جگہ بنالی

منگل 4 مارچ 2014 08:08

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء) ایشیا کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 129رنز سے شکست د ینے کے ساتھ بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا ، بہترین کارکردگی پر کمارا سنگاکارا مین آف دی میچ قرار پائے ، سری لنکا پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا اور فائنل میں جگہ پکی کرلی ، آج پاکستان میزبان بنگلہ دیش کیخلاف میچ کھیلے گا ۔ پیر کو بنگلہ دیش کے شہر میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 253 بنائے۔

بلے بازی کے دوران سری لنکا کے کمار سنگاکارہ نے شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کئے۔ کمارا سنگا کارا کے علاوہ کوئی لنکن بیٹسمین افغانی بالرز کے سامنے اپنا لوہا نہ منوا سکا۔

(جاری ہے)

کوشال پریرا 33، اینجلیو میتھیوز 45 جب کہ دنیش چندی مل 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دوسری جانب افغان بالر نے عمدہ بالنک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کے لاہیرو تھری مانے کو صرف 5 رنز پر ہی پویلین بھیج دیا۔

افغانستان کے میرواعظ اشرف نے 2 جب کہ شاپور زدران، داولت زدران اور حمزہ ہوتک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔254 رنز کے تعاقب میں افغان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن باؤلرز کے سامنے ٹک نہ سکا اور پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 124رنز بنا پر ڈھیر ہوگئی ۔ محمد نبی 37ستانکزئی 27، نور علی زردان 21رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ سری لنکا کے مینڈس اور پریرا نے 3,3 کھلاڑیوں جبکہ ڈی سلوا اور لکمل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ سری لنکا نے 129رنز کی شاندار فتح کے بعد بونس پوائنٹ بھی حاصل کرلیا ہے میچ میں بہترین کارکردگی پر سنگاکارا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :