ایفیڈ رین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس، حنیف عباسی کی درخواست پر اے این ایف کو نو ٹس جاری

منگل 4 مارچ 2014 08:11

ر اولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء) انسدا د منشیات کی خصو صی عدا لت کے جج اختر بہادر نے ایفیڈ رین کوٹہ الا ٹمنٹ کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سا بق ر کن قو می اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی درخواست پر بحث کے اے این ایف کو نو ٹس جاری کر تے ہو ئے سما عت11مارچ مقر ر کی ہے جبکہ اے این ایف کو حکم دیا ہے کہ آ ئندہ سما عت پر حتمی چالا ن عدا لت میں پیش کیا جا ئے حنیف عبا سی کی جا نب سے فیکٹری میں مو جو د ادویات کے ا سٹاک اور چا لا ن میں شامل بعض دستا ویزات کی ویر ی فکیشن کرانے کی درخواست دائر کی گئی تھی اے این ایف نے حنیف عبا سی اور ان کے بھا ئی با سط عبا سی سمیت د یگر ساتھیو ں کے خلا ف ایفیڈ ر ین کے غیر قا نونی حصو ل اورا ستعما ل کا مقد مہ درج کیا تھا جس میں حنیف عبا سی و د یگر ضما نت پر ہیں خصو صی عدالت نے پیر کے روز سما عت کا آ غاز کیا تو تما م ملز ما ن عدا لت میں مو جو د تھے اس مو قع پر حنیف عبا سی نے عدا لت سے استد عا کی کہ ان کی ادویہ ساز کمپنی میں 60لاکھ ٹیبلٹس موجود ہیں عدا لت دیگر فارما سیوٹیکل کمپنیوں کی طر ح ان کی فیکٹری میں مو جود میڈ یسن کی بھی ویری فکیشن (تصد یق ) کروائے جبکہ چا لا ن میں شامل کچھ دستاویزات کی بھی جا نچ پڑتال ضروری ہے جس پر عدالت نے اے این ایف کے پراسیکیوٹر کو ہدایت کہ وہ آ ئندہ سما عت پر درخواست پر بحث کر یں، در یں اثنا ء عدا لت نے ملز ما ن پر فرد جرم عا ئد کر نے کی کاروائی بھی مو خر کر دی گئی

متعلقہ عنوان :