نصیرآباد کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ، ڈیوٹی پر موجود 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افرادجھلس کرزخمی، بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل

منگل 4 مارچ 2014 08:11

نصیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مارچ۔ 2014ء)نصیرآباد کے علاقے میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی معطل ڈیوٹی پر موجود 4پولیس اہلکاروں سمیت 6 افرادجھلس کرزخمی ہوگئے 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیئے گئے صدرپولیس کے مطابق ضلع نصیرآباد کے ہیڈکوارٹر ڈیرہ مرادجمالی کے قریب پٹ فیڈربیرون کے مقام پراتوار اور سوموار کی درمیانی شب شکارپور سے کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی دھماکے کے بعد پائپ لائن میں آگ لگ گئی اورپائپ لائن کی حفاظت پر معمور چیک پوسٹ میں بیٹھے 4پولیس اہلکاروں حوالدار بشیراحمد کھوسو،کانسٹبل مینراحمد،سموداحمد کھوسو،محمدجان کھوسو،سمیت دوچوکیدار محمد بچل اور عنایت اللہ جمالی سمیت 6 افراد آگ سے جھلس کرزخمی ہوگئے اورزخمی اہلکاروں نے پٹ فیڈر کینال میں چھلانگ لگا دی تھی جنہیں بعد ازاں پانی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا 4زخمیوں کو ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال سے طبی امداد کے بعدتشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ہسپتال میں ریفرکردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے دھماکے سے پولیس اہلکاروں کی تین موٹرسائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں دھماکے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ کے شعلے دوردور تک دیکھے گئے جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے بم ڈسپوزل اسکارڈ کے مطابق دھماکے میں دس سے بارہ کلو مواد استعمال کیا گیا جو کہ ٹائم بم تھا ۔

متعلقہ عنوان :