جنوبی کیلیفورنیا میں جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث بے قابو ہوگئی، سے زائد گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں 13 ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:34

سان مارکوس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) جنوبی کیلیفورنیا میں جنگل میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث بے قابو ہوگئی جس سے 20 سے زائد گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کی سان ڈیگو کاؤنٹی میں آگ کے باعث کم سے کم 20 گھر تباہ ہوگئے ہیں آگ بجھانے والے محکمہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور آگ کو سان مارکوس تک پہنچنے سے روکنا اولین ترجیح ہے سان مارکوس سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور اب تک 13ہزار سے زائد احکامات جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقون میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی نگاہیں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر بھی ہیں جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔