اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو جزوی طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار،61کروڑ30 لاکھ روپے لاگت آئے گی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں کو جزوی طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر61کروڑ30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز کی کونسل نے اسلام آباد میں گرین پبلک بلڈنگز منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کی ہے،جس کے تحت وفاقی دارالحکومت کی شاہراہ دستور پر واقع سولہ سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :