بی سی بی کا آئندہ ماہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان ، بھارتی ٹیم آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ سے قبل مختصر دورے کیلئے بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 15 جون، دوسرا میچ 17 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:25

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ بھارتی ٹیم آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد دورہ انگلینڈ سے قبل مختصر دورے کیلئے بنگلہ دیش جائے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 15 جون، دوسرا میچ 17 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد مہندرا سنگھ دھونی اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی دورہ بھارت میں شرکت غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے۔