بٹگرام، رائے ونڈجانے والی تبلیغی جماعت کی گاڑی جہلم میں المناک حادثے کا شکار،دو افرادشہید جبکہ سات سے زائدشدیدزخمی ہوگئے

ہفتہ 17 مئی 2014 07:32

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)بٹگرام سے رائے ونڈجانے والی تبلیغی جماعت کی گاڑی جہلم میں المناک حادثے کا شکار،دو افرادشہید جبکہ سات سے زائدشدیدزخمی ہوگئے۔شہیدوزخمیوں میں بیشترکا تعلق گاؤں اجمیرہ سے تھا۔زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کیمطابق بٹگرام کے گاؤں آجمیرہ ،چھپرگرام،شیشل بتکول سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کا ایک گروپ جمعرات کی شب رائے ونڈجوڑمیں شرکت کیلئے بٹگرام سے روانہ ہوا اورجمعہ کے روزعلی الصبح تقریبا پانچ بجے ضلع جہلم کے حدودمیں لالہ موسی کے قریب انکی گاڑی ٹویٹا ہائی ایس مخالف سمت سے انے والی مزداسے ٹکراگیا،جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوارتبلیغی جماعت کے دوافرادمحکمہ جنگلات بٹگرام کا فارسٹ گارڈآدم خان ولدیاقوت خان سکنہ آجمیرہ ،گوہرامان سکنہ شیشل بتکول موقع پر شہیدجبکہ گاؤں اجمیرہ سے تعلق رکھنے والے دیگرتبلیغی ڈاکٹرفرہاد،گل محمدخان،میاں دادخان فیض اللہ ،صاحب خان،گل زمین،اسفندیار،ایوب خان،اورگاؤں چھپرگرام سے تعلق رکھنے والے عبدالخنان سمیت گیارہ سے زائدافراد شدیدزخمی ہوگئے،زخمیوں کو لالہ موسی اوردیگرمقامی ہسپتالوں میں طبی امدادکیلئے منتقل کردیا،جبکہ شہیدہونے والوں کو ابائی علاقوں پہنچا دیا