وزارت داخلہ کراچی کی تمام غیر رجسٹرڈ سمز کے خلاف ایکشن لے گی ،چودھری نثار

ہفتہ 17 مئی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کراچی کی تمام غیر رجسٹرڈ سمز کے خلاف ایکشن لے گی اور تمام غیر رجسٹرڈ نمبر کا خاتمے کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ سب سے زیادہ شکایات غیر رجسٹرڈ سمز کی ہیں جن کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر وارداتیں کر کے پس پردہ ہو جاتے ہیں اس لئے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے اگلے مرحلے سے قبل کراچی میں غیر رجسٹرڈ سمز کے خلاف وزارت داخلہ پی ٹی اے کا ساتھ ملکر ایکشن لے گی ۔اس حوالے سے تمام غیر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ سمز کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :