سعودی شہری نے مسلمانوں کی بھلائی کیلئے ایک ارب ریال عطیہ کردیئے،رقم سے مسلم ممالک کے پسماندہ علاقوں میں 75 موبائل ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی، ڈاکٹر احمد ، مخیر حضراتسعودی شہری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں ، چئیرمین اسلامی ترقیاتی بینک

ہفتہ 17 مئی 2014 07:35

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) سعودی عرب کے ایک عمر رسیدہ شخص نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ایک ارب ریال کی خطیر رقم اسلامی ترقیاتی بینک کو عطیہ کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطاب اسلامی ترقیاتی بینک کے چیرمین ڈاکٹر احمد محمد نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ایک صاحب استطاعت عمر رسیدہ شہری کی جانب سے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ارب ریال کی خطیر رقم عطیہ کی گئی ہے، اس رقم سے شرائط کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک مسلم اور غیر مسلم ممالک کے پسماندہ علاقوں میں موجود مسلمانوں کے لئے 75 موبائل ڈسپنسریاں قائم کرے گا۔

ڈاکٹر احمد محمد کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک اس رقم سے پاکستان، بھارت اور یمن میں 15، افغانستان اور بنگلادیش میں 10، تاجکستان اور قرغزستان میں 5، 5 موبائل اسپتال 5 سال کے عرصے میں قائم کرے گا جب کہ 5 سال بعد دوسرے پسماندہ ممالک کے دیہاتوں میں اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلامی ترقیاتی بینک کے چیرمین نے سعودی شخص کی جانب سے عطیہ کی گئی رقم پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس خطیر رقم کے سے لاکھوں مستحق مریض استفادہ حاصل کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بھی سعودی شہری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیں تاکہ مسلم دنیا کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو طبی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :