جاپان کے فوکو شیما بجلی گھر سے تابکار پانی کے اخراج کی جگہ کا پتہ لگا لیا گیا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:34

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) جاپان کے فوکو شیما بجلی گھر سے تابکار پانی کے اخراج کی جگہ کا پتہ لگا لیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یونٹ سے تابکار پانی کے اخراج کی جگہ کا پتہ فوکو شیما بجلی گھر کی منتظم کمپنی ٹیپکو کے اہلکاروں نے لگایا ہے۔ ان کے مطابق تابکار پانی کا اخراج اس جگہ سے ہو رہا ہے جہاں انرجی یونٹ کی حفاظتی تہہ سے ایک پائپ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے اندازے کے مطابق پانی کے اس اخراج کی وجہ حفاظتی تہہ کے اندرونی ری ایکٹر کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کے جانے والا وہ پانی ہے جو اس کی سطح پائپ سے اوپر ہے۔ واضح رہے کہ فوکو شیما حادثہ کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے مسائل میں سے تابکار پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس حادثہ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کئے جانے میں تقریباً 40 سال لگ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :