بیسویں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 12 جون سے برازیل میں شروع ہوگا، 26 دن باقی، میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں عروج پر، سپین اپنے اعزاز کا دفاع کریگا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:26

ساؤ پولو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) بیسواں عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014 ء 12 جون سے برازیل میں شروع ہوگا اور ورلڈ کپ فٹ بال کا سحر دنیا پر طاری ہوتا جا رہا ہے۔ میگا ایونٹ کا آغاز ٹھیک 27دن بعد برازیلی تہذیب اور میلوں ٹھیلوں کارنگ لئے تقریب میں ہوگا۔ اس شاندار تقریب کو دیاگار بنانے کیلئے سینکڑوں فن کار دن رات تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق افتتاحی تقریب برازیل کے خزانوں، کلچر اور متنوع طرز زندگی کا عکس لیے ہوئے ہوگی۔ حاضرین اور دنیا بھر میں ٹی وی سیٹس کے سامنے بیٹھے اربوں ناظرین کو ملک کاخبو صورت چہرہ دکھائیں گے۔ 12جون کو ساؤ پولو میں مقامی وقت کے مطابق 3:15 پر شروع ہونے والی تقریب 25منٹ جاری رہے گی اس دوران 600 سے زائد فن کار اور بازی گر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔