جنسی طور پر ہراساں کرنے پر امریکی فوج کے 500 اہلکاروں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)امریکی فوج نے گزشتہ ایک برس کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت 500 کے قریب اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا یا ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے جو شکایات موصول ہوئیں ان میں سے قریب 13 فیصد ایسی تھیں جن میں ایک سے زائد مرتبہ ہراساں کیا گیا۔ پینٹاگون کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے کل 1336 شکایات موصول ہوئیں۔ ان واقعات میں 496 اہلکار ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :