اشیائے خوردونوش کو چیک کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتو ں کی ہے ،زاہد حامد ، وفاقی حکومت منرل واٹر کو پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے چیک کررہی ہے، ایوان میں اظہا ر خیا ل

ہفتہ 17 مئی 2014 07:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کو چیک کرنے کی ذمہ داری صوبائی حکومتو ں پر عائد ہوتی ہے جبکہ وفاقی حکومت منرل واٹر کو پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے چیک کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے ایوان کو بتایا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے حوالے سے صوبائی قوانین موجود ہیں اور اس کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی وقتاً فوقتاً چیک کرتی رہتی ہے اور یہ منرل واٹر کو بھی چیک کرتی ہے ۔ وفاقی حکومت پہلی دفعہ پانی کے نمونے لے کر غیر معیاری پارٹی کی نشاندہی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ سنگین مسئلہ ہے اس کی روک تھام کرنا صوبائی معاملہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :