کوٹلہ اندرون میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا

ہفتہ 17 مئی 2014 07:32

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) کوٹلہ اندرون میں کاروکاری کے الزام میں 3 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ راجن پور کے علاقے کوٹلہ اندرون میں 3 شادی شدہ خواتین کو کاروکاری کے الزام میں قتل کر دیا گیا، تینوں خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، رشتہ داروں کو شک تھا کہ تینوں کے دوسرے مردوں کے ساتھ ناجائز مراسم ہیں جس پر انھیں آج صبح فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو تحویل میں لے کر واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ 8 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :