پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیرملکیوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا، گرانٹ فلاورکے بعد ایک اورزمبابوین کرکٹررچرڈ ہل سل کوٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیاجارہا ہے

ہفتہ 17 مئی 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) پاکستانی کوچنگ اسٹاف میں غیرملکیوں کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ گرانٹ فلاورکے بعد ایک اورزمبابوین کرکٹررچرڈ ہل سل کوٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقررکیا جارہا ہے۔پی سی بی نے پہلے وقاریونس کوہیڈ کوچ پھراسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد اوراب بلے بازوں کی مدد کیلئے گرانٹ فلاورکوبیٹنگ کوچ مقررکردیا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ اورفزیوکیلئے بھی درخواستیں طلب کی تھیں لیکن تاحال ان عہدوں پراب تک کوئی تقرری نہیں ہوئی۔

ذرائع کہتے ہیں کہ فیلڈنگ کوچ کیلئے بھی زمبابوے سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ہل سل کا تقرری کی جارہی ہے۔ پی سی بی اورہل سل کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ قومی ٹیم کے فزیوکیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے جی ایم اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹرسہیل سلیم کا نام پہلے ہی فائنل ہوچکا ہے۔