ڈیپریشن کی دوا الزائمرز کے لیے بھی کارگر، ڈیپریشن دور کرنے کی دوا کے استعمال سے دماغ میں ’اے بیٹا‘ نامی نقصان دہ پروٹین کی سطح میں کمی دیکھی گئی جو الزائمرز کا سبب بنتا ہے،تحقیق دان

ہفتہ 17 مئی 2014 07:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) امریکی تحقیق دانوں نے کہا ہے کہ ڈیپریشن دور کرنے کی دوا سے دماغ میں ان جرثوموں کی نشونما روکی جا سکتی ہے جو الزائمرز کا سبب بنتے ہیں۔امریکہ میں یونیورسٹی آف پینسیلوینیا اور واشنگٹن یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق بتاتی ہے کہ ڈیپریشن دور کرنے کی دوا سیٹالوپرام جو زیادہ تر سیلیکسا کے نام سے بھی ملتی ہے، دماغ میں اے بیٹا نامی پروٹین کی مقدار پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق دانوں نے اس سلسلے میں صحتمند افراد پر تجربات کیے جن کی عمریں 18 سے 50 برس کے درمیان تھیں۔تحقیق دان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ڈیپریشن دور کرنے کی دوا کے استعمال سے دماغ میں اے بیٹا نامی پروٹین کے نشونما کا عمل گھٹتا ہوا دکھائی دیا۔دماغ میں ایمیلائیڈ بیٹا نامی پروٹین کی تہیں جمنے کی وجہ سے یادداشت سے متعلق بیماری الزائمرز ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ہر انسان کے دماغ میں ایمیلائیڈ بیٹا یا اے بیٹا نامی پروٹین بنتا ہے۔ مگر ایسے لوگ جنہیں الزائمرز لاحق ہو جاتا ہے، ان کے دماغ میں یہ پروٹین دوسروں کی نسبت کہیں زیادہ بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :