پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شگفتہ جمانی نے پانی و بجلی کے وزراء کو گدھوں سے تشبیہ دیدی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) پیپلز پارٹی کی خاتون رکن شگفتہ جمانی نے پانی و بجلی کے وزراء کو گدھوں سے تشبیہ دیدی ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر پیپلز پرٹی کی خاتون رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے وزیر پانی و بجلی اور وزیر مملکت سے کہا کہ دیہاتوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں نے گدھوں پر وزراء کے نام لکھے ہوئے ہیں جس سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر عوام کی وزراء سے ناراضگی ظاہر ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیہات میں بھی شہروں کی طرح اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :