وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22مئی کو طلب کرلیا ، نئی مردم شماری کرانے ،صوبوں میں بجلی کے بقایا جات سمیت اٹھارہویں ترمیم کے معاملات بھی زیر غور لائے جائینگے

ہفتہ 17 مئی 2014 07:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک کے اندر نئی مردم شماری کرانے سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 22 مئی کو طلب کرلیا جس میں چار صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو بھی بلایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ 2010ء میں روکی جانے والی مردم شماری کو اجلاس شرکت کیلئے بعض وجوہات پر روک دیا گیا تھا اب دوبارہ مردم شماری کرانے کے حوالے سے اجلاس میں غور کیا جائے گا جبکہ صوبوں میں بجلی کے بقایا جات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا اس کے صوبوں اور وفاق کے درمیان اٹھارہویں ترمیم کے معاملات بھی زیر غور لائے جائینگے ۔