امریکہ نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دیدی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:33

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)امریکہ نے روس کو مزید پابندیوں کی دھمکی دیدی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے لندن میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس اور اس کے اتحادوں نے یوکرائن میں صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ان پابندیوں کی نوعیت کیا ہوگی تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ہم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :