سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ہوم سیریز شیڈول کا اعلان کردیا ،سیریز 2ٹیسٹ ،3ون ڈے پر مشتمل ہوگی ، ٹیم 2اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ہوم سیریز شیڈول کا اعلان کردیا ۔ سیریز 2ٹیسٹ اور 3ون ڈے پر مشتمل ہوگی ۔ قومی ٹیم 2اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 6 اگست کو گال جبکہ دوسرا ٹیسٹ 14اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا ون ڈے 23اگست کو ہمبن ٹوٹا ، دوسرا 27اگست کو پالی کلے جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 30اگست کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جائیگا ۔ قومی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلنے کیلئے دو اگست کو سری لنکا روانہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :