مینز ڈبلز ٹینس مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو امریکی جوڑی سے دوسرے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے

ہفتہ 17 مئی 2014 07:26

روم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء) مینز ڈبلز ٹینس مقابلوں میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کو امریکی جوڑی سے دوسرے راوٴنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ٹینس مقابلوں میں پاک بھارت جوڑی مینز ڈبل کے دوسرے راوٴنڈ میں امریکی بھائیوں مائیکل برائن اور باب برائن سے شکست کے بعد باہر ہو گئی۔ برائن برادرز نے پہلا سیٹ 5-7 اوردوسرا سیٹ 1-6 سے جیت کر پاک بھارت جوڑی کو ناکام بنادیا اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :