کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی، بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق، ماں زخمی

ہفتہ 17 مئی 2014 07:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17مئی۔2014ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاوٴن میں باپ کی فائرنگ سے بیٹی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ لگتا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش و زخمی کو اسپتال منتقل کیا ۔

اورنگی ٹاوٴن طوری بنگش کالونی سے ایک نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ لیاری کھڈا مارکیٹ سے لیاری گینگ وار کے بابو بنگالی اور شاہ زیب بلوچ کی گولیاں لگی لاشیں ملیں۔ دونوں افراد کا تعلق لیاری گینگ وار کے شکیل بادشاہ گروپ اور شیراز کامریڈ گروپ سے تھا۔ادھر سرجانی ٹاوٴن کے علاقے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر چھری کے وار سے ایک شخص زخمی ہوا۔ فیروز آباد تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :