مخبوط الحواس افریقی شہری کی خانہ کعبہ میں توڑ پھوڑ،حراست میں لے گیا

منگل 3 جون 2014 06:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء)مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک مخبوط الحواس شخص کو اس وقت حراست میں لے لیا جب اس نے خانہ کعبہ میں دیوار حجر اسماعیل کے اوپر لگے خوبصورت فانوس توڑنے شروع کیے۔ پولیس نے گرفتار کئے جانے والے شخص کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اور اس کا تعلق ایک افریقی ملک سے ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے پولیس ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عاطی بن عطیہ القرشی نے ایک بیان میں بتایا کہ اتوار کے روز صبح دس بجے خانہ کعبہ میں موجود ایک شخص نے دیوار حجر اسماعیل پر چڑھنے کی کوشش کی، اس موقع پر اسے اس عمل سے باز رکھنے کے لئے مکہ پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی، تاہم اس دوران مخبوط الحواس شخص نے دیوار پر لگے فانوس توڑنے شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر برق رفتاری سے مشتہر کیے جانے والے ویڈیو کلپ میں ایک افریقی شخص کو دیکھا جا سکتا ہے (ویڈیو نیچے دیکھی جا سکتی ہے) جس کا دھڑ ننگا ہے جبکہ اس نے انتہائی مختصر ٹرازر پہن رکھا ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک چھوٹی کرسی تھی اور وہ دیوار حجر اسماعیل کے قریب فانوس کے پاس چلتا دیکھا گیا کہ اس دوران عمرہ ادائی میں مصروف چند افراد نے اس کی یہ حرکت موبائل کیمرے میں محفوظ کرنا چاہی جس وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔