شام،فوج باغیوں میں گھمسان کارن،دوسری جانب انتخابات کی تیاریاں،ووٹنگ آج ہوگی

منگل 3 جون 2014 06:49

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)شام میں ایک طرف فوج اور باغیوں میں جنگ جاری ہے تو دوسری طرف صدارتی انتخاب کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آج ہوگی۔بارود کی بربادی اور ملبے کی مٹی میں اٹے شام کے مشرقی ضلع خالدیہ اورغوطہ کے مناظر ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے دارالحکومت دمشق سے ملحق قصبہ ملیحہ باغی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں،لاشیں ہیں زخمی ہیں۔دوسری جانب شامی دارالحکومت دمشق میں صدارتی انتخابات کی تیاری کا سماں ہے۔ بشار الاسد تیسری بار سات سال کیلئے صدر بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مقابلے پر چند مخالفین ہیں، انتخابات رواں ہفتہ ہی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :