پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سندھ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ موجود، پرویز خٹک غائب ، وزیراعظم آزاد کشمیرناسازی طبع کے باعث شرکت نہ کرسکے

منگل 3 جون 2014 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سندھ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ موجود، پرویز خٹک غائب ، وزیراعظم آزاد کشمیرناسازی طبع کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف، بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی البتہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر بھی مشترکہ اجلاس میں نظر نہ آئے ۔

دوسری جانب عسکری قیادت کی بھی مشترکہ اجلاس میں بھرپور نمائندگی تھی بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہوں نے بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔