قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہوگا، ہفتہ اتوار کی چھٹی نہیں کی جائیگی،تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا ،حتمی فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کیا جائیگا

منگل 3 جون 2014 06:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہوگا، ہفتہ اتوار کی چھٹی نہیں کی جائیگی۔قومی اسمبلی کا بجٹ 2014-15ء کی منظوری کیلئے اہم اجلاس آج (منگل) سے شروع ہوگا جوتقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا ، حتمی فیصلہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بجٹ اجلاس متواتر جاری رہے گا اور ہفتہ اتوار کی چھٹی بھی نہیں کی جائیگی البتہ وزیرخزانہ کی تقریر کے بعد دو روزکا وقفہ دیا جائیگا اور اس کے بعد اجلاس مسلسل جاری رکھا جائیگاتاکہ رمضان المبارک سے قبل ہی اجلاس ختم کردیا جائے یا پھر رمضان المبارک کے پہلے ہفتہ تک ہی محدود کیا جاسکے۔

اسی سلسلے میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائیگی جبکہ کٹوتی کی تحاریک کی منظوری بھی ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ہی لی جائیگی

متعلقہ عنوان :