ورلڈ کپ ہاکی 2014ء: آسٹریلیا نے سپین کو 3-0سے شکست دے دی ، سپین کی ٹیم نے کئی یقینی مواقع ضائع کئے ، آسٹریلیا کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح

منگل 3 جون 2014 06:37

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) ورلڈ کپ ہاکی 2014ء کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے سپین کو 3-0سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے اپنے دوسرے میچ میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سپین جیسی ٹف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا سپین نے کئی یقینی گولز کے مواقع ضائع کئے اور ان کے گول کیپر نے عمدہ دفاع کیا آسٹریلیا کی اس ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح ہے ۔

متعلقہ عنوان :