جاپان نے فوکو شیما جوہری پلانٹ پر زیر زمین آئس وال تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 3 جون 2014 06:51

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) جاپان نے فوکو شیما جوہری پلانٹ پر زیر زمین آئس وال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوکو شیما جوہری پاور پلانٹ پر زیر زمین آئس وال تعمیر کی جائے گی جس کا مقصد زیر زمین قریبی پہاڑی علاقوں سے آنیوالے پانی کو منجمند کرنا اور اس پانی کو پہلے سے موجودہ آلودہ پانی میں ملنے سے روکنا ہے حکام کا کہنا ہے کہ اس آئس وال کی تعمیر کے نتیجے میں فوجو شیما جوہری پاور پلانٹ سے تابکاری پانی کا اخراج سست ہوجائیگا ۔