بونیر،دیرینہ دشمنی پر3خواتین سمیت4افرادکوقتل کے بعدجلا دیاگیا، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں،پولیس

منگل 3 جون 2014 06:38

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) بونیر کے پہاڑی علاقے پلواڑی میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کے بعد آگ لگادی، جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ پلواڑی میں پیش جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مخابر نامی شخص کے گھر پر داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مخابر، اس کی بیوی، بیٹی اور والدہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگادی جس سے گھر جل کر راکھ ہوگیا۔ جب کہ چاروں لاشیں بھی جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :