اسلام آباد‘ لاپتہ افراد کمیشن نے 701 مقدمات نمٹا دیئے،1317 مقدمات کی سماعت مکمل کرنا باقی ہے

منگل 3 جون 2014 06:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) لاپتہ افراد کمیشن نے 2018 لاپتہ افراد میں سے 701 کے مقدمات نمٹا دیئے ہیں اور صرف 1317 مقدمات کی سماعت مکمل کرنا باقی ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بنائے گئے خصوصی عدالتی کمیشن میں 138 لاپتہ افراد بارے تحقیقات مکمل کی ہیں جبکہ 1880 نئے مقدمات کا انداراج کیا ہے۔ 36 افراد کا پتہ چلا لیا گیا ہے جن میں سے 14 افراد گھر پہنچ چکے ہیں 8 افراد کے مقدمات زبردستی اٹھائے جانے کے ثابت نہ ہونے پر نمٹا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے جنوری 2011 ء سے جنوری 2014 ء تک 44 مقدمات نمٹائے ہیں کمیشن جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا اور جنوری 2011 ء سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کررہا ہے۔ محمد نواز‘ اختر علی‘ سید مطیع الله‘ دل نواز خان‘ محسن خان‘ طیب محمود‘ شیر ملک‘ سلیمان‘ محمد ریاض ‘ خان جمرود ‘ عبدالرحمن‘ عبدالریحان ‘ نور حسن ‘ طاہر حسین‘ محمد عامر کا پتہ چلا لیا گیا ہے جو اپنے گھروں میں پہنچ چکے ہیں اختر علی جان ‘ مروت شاہ ‘ منیر حسین سمیت آٹھ افراد کے مقدمات لاپتہ افراد کی فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :