یوکرائن،کریمیا میں قدامت پسند چرچ پر حملہ، پادری اور ایک حاملہ خاتون سمیت دیگر افراد پر تشدد

منگل 3 جون 2014 06:51

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)کریمیا میں یوکرائنی قدامت پسند ایک چرچ پر گزشتہ روز مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک پادری اور ایک حاملہ خاتون سمیت چرچ چھوڑنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، یہ بات کیف کے عہدیدار نے بتائی ۔

(جاری ہے)

عہدیدار نے کہا کہ حملہ ایک منظم کارروائی کے تحت کیا گیا ، پولیس حملے کے تین گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ، کیف کے عہدیدار نے کہا کہ یہ کریمیا میں روس مخالف سرگرمیوں کے تحت کیا گیا ۔

یوکرائن میں قدامت پسند چرچ کا بڑا فرقہ موجود ہے ، تاہم سوویت یونین کے ٹکڑے ہونے کے تناظر میں ماسکو سے منسلک لوگوں اور1992ء میں کیف میں قائم ایک نئے پادری کے عہدے سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے ۔مارچ میں کریمیا کے ماسکو کے ساتھ الحاق کے تناظر میں کیف کے پیٹریاچ فلٹ کے فرقہ نے روس پر دشمن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے یوکرائن پر حملہ کرکے اس کو اندھیرے میں دھکیل دیا ۔

متعلقہ عنوان :