پاکستان نیوی سب میرین فورس کی گولڈن جوبلی تقریب، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ کی بطور مہمان خصوصی شرکت، نیول چیف نے 25روپے مالیت کے یادگاری سکے اور 10روپے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا افتتاح کردیا

منگل 3 جون 2014 06:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)پاکستان نیوی اپنی سب میرین فورس کی گولڈن جوبلی منارہی ہے۔ا س سلسلے میں گولڈن جوبلی ری یونین کی ایک خصوصی تقریب پی این ایس آ ٓبدوز ، پی این ڈاکیار ڈ میں منعقد ہوئی جس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیول چیف نے 25روپے مالیت کے یادگاری سکے اور 10روپے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا افتتاح کیا جو اس موقع کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ریٹائرڈ سب میرینرز ، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان اور افسروں اور جوانوں کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور گذشتہ پچاس سالوں میں زمانہء امن اور جنگ کے دوران پاکستان نیو ی سب میرین فورس کی اعلی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :