لاہور میں جاری قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ آخری ہفتے میں داخل ،سخت گرمی میں 39 کرکٹرز ٹریننگ کررہے ہیں ، پی سی بی نے ہر کھلاڑی کا فٹنس پروفائل بنا کر ہر قسم کے مراحل سے گزارا ، کیمپ جمعرات کو ختم ہو جائیگا ،حتمی رپورٹ پاکستان ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اورٹرینرجنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن کے حوالے کیا جائیگا

منگل 3 جون 2014 06:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) لاہورمیں جاری قومی کرکٹرزکا سمرکیمپ آخری ہفتے میں داخل ہوگیا۔ کیمپ کا اختتام جمعرات کوہوگا۔سخت گرمی میں قومی کرکٹرزکا سمرکیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری جس میں انتالیس کرکٹرزٹریننگ کررہے ہیں۔ گزشتہ تین ہفتے کے دوران کھلاڑیوں کوسخت آزمائش سے گزرنا پڑا، پی سی بی نے ہرکھلاڑی کا فٹنس پروفائل بنا کرانہیں ہرقسم کے مراحل سے گزارا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے کیمپ کے آخری ہفتے میں پریکٹس میچ کرانیکا فیصلہ کیا تھا تاہم سخت گرمی کے باعث میچ کومنسوخ کرکے چھ جون تک کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پرہی کام کیاجائیگا۔آج دونوں ٹیموں کے درمیان فیلڈنگ کا مقابلہ بھی ہوگا جبکہ جمعرات کوفٹبال میچ کے بعد کیمپ ختم ہوجائیگا۔ کیمپ کے اختتام پرہرکھلاڑی کا ریکارڈ پاکستان ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ اورٹرینرجنوبی افریقہ کے گرانٹ لوڈن کے حوالے کیا جائیگا۔