پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کو بجلی،گیس اور پانی کی مفت فراہمی کے باوجود کھانوں کے نرخوں میں40فیصد اضافہ

منگل 3 جون 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)بجٹ پیش کرنے سے پہلے مہنگائی پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کو بجلی،گیس اور پانی کی مفت فراہمی کے باوجود کھانوں کے نرخوں میں40فیصد اضافہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ حنیف راجپوت کا ختم ہوا اور چےئرمین سینیٹ نے میگا بالٹ کو کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ دیا،انہوں نے پہلے دن پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا میں کھانے پینے کی اشیاء کے نرخوں میں 40فیصد اضافہ کردیا ہے جبکہ ٹھیکہ دار کو بجلی اور گیس کی فراہمی بلاتعطل مفت فراہم کی جاتی ہے،اس کے باوجود نرخوں میں اضافہ کردیا ہے،پارلیمنٹ ہاؤس کے چھوٹے ملازمین کے لئے یہاں کھانا کھانے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔