ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی دنیا بھرمیں فٹبال کا جنون عروج پرپہنچ گیا، کولمبیا میں بھیڑوں کے ورلڈ کپ کا انعقاد

منگل 3 جون 2014 06:37

کولمبیا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی دنیا بھرمیں فٹبال کا جنون عروج پرپہنچ گیا۔ کولمبیا میں بھیڑوں کے ورلڈ کپ کا انعقاد کیا گیا یہ اورورلڈ کپ سے جڑی کچھ دیگرخبریں فٹبال ورلڈ کپ راؤنڈ اپ میں۔کولمبیا کے عوام اپنی ورلڈ کپ ٹیم کے دیوانے ہیں، کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں بھیڑوں کی مختلف ٹیمیں بنا کران کے درمیان شیپ ورلڈ کپ کرایا گیا۔

اگرچہ بھیڑوں نے فٹبال کھیلنے کے بجائے گھاس کھانے میں زیادہ دلچسپی لی لیکن کولمبیا کی ٹیم نے برازیل کیخلاف ایک گول کرکے میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ سے قبل ریوڈی جنیرومیں نصب یسوع مسیح کامجسمہ سبز اورزرد روشنی میں نہا گیا۔ مجسمے کوروشن کرنے کیلئے تین سوایل ای ڈی لائٹ پروجیکٹرزکا استعمال کیا گیا ہے جسے ایک ٹیبلٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ورلڈ کپ کے آغازمیں صرف دس روزباقی رہ گئے لیکن افتتاحی میچ کی میزبانی کرنے والیارینا کورنتھیانس اسٹیڈیم کا کام اب بھی جاری ہے۔ سینتیس ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں اسٹیڈیم میں کورنتھیانس اوربوتا فوگو کے درمیان ٹیسٹ ایونٹ کرایا گیا۔ اسٹیڈیم کوگزشتہ سال دسمبرمیں مکمل ہونا تھا تاہم آخری وقت میں کئی کام نامکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :