پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کا اردو میں خطاب، پارلیمنٹ کو قومی اردو زبان کی ترویج کا پیغام دے گئے، بہترین تلفظ نے اراکین پارلیمنٹ کو حیران و ششدر کردیا، شرکاء اجلاس خطاب کی تعریفیں کرتے رہے

منگل 3 جون 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کا نستعلیق اردو میں خطاب ، بہترین تلفظ نے اراکین پارلیمنٹ کو حیران و ششدر کردیا، شرکاء اجلاس خطاب کی تعریفیں کرتے رہے، ممنون حسین پارلیمنٹ کو قومی اردو زبان کی ترویج کا پیغام دے گئے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے انگریزی کی بجائے قومی زبان اردو میں خطاب کو ترجیح دی اور انتہائی بہترین تلفظ کے ساتھ نستعلیق اردو میں خطاب نے اراکین پارلیمنٹ و دیگر شرکاء کو حیران و ششدر کردیا ۔

اجلاس کے بعد اراکین و دیگر شرکاء جنہوں نے اجلاس میں شرکت کی وہ صدارتی خطاب کی تعریفیں کرتے رہے کیونکہ الفاظ کے چناؤ نے سب کو حیران کردیا ۔ ادھر صدر مملکت اپنے صدارتی خطاب کو اردومیں پیش کرنے پرقومی زبان کی ترویج کا پیغام بھی پارلیمنٹ کو دے گئے تاکہ قومی زبان کے وقار کو بڑھایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :