وزیراعظم نواز شریف آج کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے،امن و امان بارے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے،کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

منگل 3 جون 2014 06:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ( آج ) بروز منگل کو کراچی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دورے کے بعد کراچی آپریشن میں تیزی آنے کی اطلاعات ہیں اور آپریشن کے کرداروں کے بارے میں بھی فیصلہ کیاجائے گا وزیراعظم کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوگا جس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شرکت کرینگے اجلاس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔