بھارت،اترپردیش میں خواتین پر تشدد کیخلاف احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر تیز دھار پانی کا استعمال

منگل 3 جون 2014 06:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)بھارتی پولیس نے پیر کے روز گینگ ریپ اور دو لڑکیوں کی خودکشی کے خلاف احتجاجی گروپ جس میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں پر تیز دھار پانی کا استعمال کیا،یہ بات ٹی وی فوٹیج میں دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین شمالی ریاست اترپردیش جہاں اجتماعی زیادتی کے واقعات پیش آئے ہیں، کے وزیراعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج کے دوران خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔لکھنؤ شہر میں مظاہرے کے دوران ایک احتجاجی شخص نے این ڈی ٹی وی نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم سوئیں گے نہیں،ہم یہاں موجود رہیں گے،انہیں خواتین کیخلاف اس تشدد کو بند کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :