روس نے پاکستان کو فوجی ہتھیاروں کی فراہمی پر عائدپابندی اٹھا لی

منگل 3 جون 2014 07:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3جون۔2014ء)روس نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فراہمی پرعائد پابندی اٹھا لی۔روس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق ہتھیار سازی اور دیگر دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والے حکومتی ادارے “روس تیہہ” کے سربراہ سرگئی چیمیزوو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے پاکستان کو ہتھیاروں اور دیگر عسکری سامان کی فروخت پر عائد پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد پاکستان نے روس سے ایم آئی 26 جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان روسی ساختہ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کے بارے میں مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

روسٹک سربراہ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان اور روس کے مابین مذاکرات کے ایجنڈے میں ہیلی کاپٹر Mi-35 شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کئی گن شپ ہیلی کاپٹر فراہم کرنے پر مذاکرات جاری ہیں جن میں ملٹری ایم آئی 25ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔واضح رہے کہ روس امریکا کے بعد دنیا کو اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک پے اور ماسکو نے 2020 تک 700 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :