تازہ سبزیوں و پھلوں کا استعمال دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب ہے،آسٹریلوی تحقیق

ہفتہ 28 جون 2014 08:10

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال صحت کیلئے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب بھی بنتا ہے۔ آسٹریلیا کی ایڈی لیڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال کئی دائمی اور مہلک امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں انسانی جسم میں گیارہ مختلف مہلک اور دائمی بیماریوں کے جراثیم کی افزائش کو روکتی ہیں جن میں کینسر، ہیپاٹائٹس،انیمیا،فالج ،ہائی بلڈ پریشراور ذیابطیس سمیت دیگر جان لیوا بیماریاں شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پھلوں ،سبزیوں اوراناج کا باقاعدگی سے استعمال کر کے جسم کو درکار مختلف وٹامن کے حصول کے ساتھ ساتھ مہلک امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔