پاکستان آئی سی سی کا ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگیا ،محمد عامر کی کھیل کے میدان میں واپسی کیلئے پی سی بی کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی ، چیئرمین نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،پانچ رکنی کمیٹی میں بھارت ، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں ، کمیٹی آئی سی سی کا آئین ، اینٹی کرپشن قانون ، ایچ آر او اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گی ، پی سی بی

ہفتہ 28 جون 2014 07:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء ) پاکستان آئی سی سی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر منتخب ہوگیا۔ محمد عامر کی کھیل کے میدان میں واپسی کے لیے پی سی بی کو دوبارہ درخواست دینی ہوگی۔ ترجمان پی سی بی مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی رکنیت مل گئی۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی ایگزیکٹو کمیٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

نومنتخب پانچ رکنی کمیٹی میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی آئی سی سی کا آئین ،اینٹی کرپشن قانون، ایچ آر اور دیگر معاملات کا جائزہ لے گی۔ آئی سی سی کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کے مسودہ پرکام جاری ہے جس میں پابندی کے شکار کھلاڑیوں کی سزاؤں میں کمی کیلئے قانونی میں ترمیم کی جائے گی۔ محمد عامر کو کھیلنے کی اجازت کیلئے پی سی بی کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی۔ دوسری جانب پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ سیریز کیلئے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔ دوہزارپندرہ میں ہونے والی پہلی سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔