پاک بھارت جوڑی ومبلڈن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ،اعصام الحق اور روہن بھوپنا نے میکائل ایلجق اور فرانسینک ہوماک کو شکست دی

ہفتہ 28 جون 2014 07:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور روہن بوپنا کی جوڑی ومبلڈن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی۔ پاک بھارت جوڑی نے میکائل ایلجق اور فرانسینک ہوماک کو شکست دی۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز میں ایم راؤنک، نیشیکوری، رافیل نڈال، ٹوم رابرڈو، جوایلفرائیڈ تسونگا، سٹومین، ایس واورنیکا تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔ ویمنز سنگلز میں کارنیٹ، سرینا ولیمز، اینا آئیوانووک، بوچارڈ، شیویڈووا، فلپکنز، ڈیاس، پیسٹکوک، لبسیکی، رسکی اور مایہ شراپووا تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :