بھارت، ریاست آندھرا پردیش میں آئل اینڈ گیس کارپوریشن میں دھماکہ اور آتشزدگی ، سولہ افراد ہلاک ، تیس سے زائد زخمی ، وزیراعظم نریندر مودی کا سانحہ پر اظہار افسوس

ہفتہ 28 جون 2014 08:08

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء ) بھارتی ریاست آ ندھرا پردیش میں آئل اینڈ گیس کارپوریشن میں دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ تیس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکہ آندھرا پردیش کے مشرقی ضلع گودوری میں واقع گیس فیلڈ میں ہوا دھماکے کے بعد گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی گیس اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ نے دھماکے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ریاستی وزیر داخلہ این جینا راجا نے بتایا کہ دھماکے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد گیس فیلڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

دریں اثناء بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طورپر طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔