نیب نے اختیارات کا غلط استعمال کر نے پر سابق سیکرٹریز پانی و بجلی اسماعیل قریشی اور سابق چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلا ف ریفر نسز دا ئر کر نے کی منظو ری دیدی، نیب کے سابق اڈیشنل ڈائریکٹر کرنل(ر) محمد اسحٰاق، شعبہ تعلیم ضلع بولان کے انگریزی کے جونیئر استاد سمیع اللہ کاکڑ اور دیگر کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ

ہفتہ 28 جون 2014 08:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اختیارات کا غلط استعمال کر نے پر سابق سیکرٹریز پانی و بجلی اسماعیل قریشی اور سابق چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلا ف ریفر نسز دا ئر کر نے کی منظو ری دیدی، تفصیلا ت کے مطا بق نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے صدارت کی۔

ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس کے دوران دو ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی. ۔ پہلا ریفرنس دیگر ملزمان کے علاوہ دو سابق سیکرٹریز پانی و بجلی، اسماعیل قریشی اور شاہد رفیع کے خلاف منظور کیا گیا ۔ اس مقدمے میں ملزمان نے اقتصادی رابطہ کمیٹی / کابینہ کی منظوری کے بغیر گڈو رینٹل پاور پلانٹ کا منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دی اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے میسرز پی پی آر( PPR) کے سپانسرز کو فائدہ پہنچایا اور مذکورہ کمپنی کو PPRA قوانین اور نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منصوبے کی فزیبیلٹی سٹڈی اور حکومت ِ پاکستان کی منظوری کے بغیر 72 ملین ڈالر کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔ دوسرا ریفرنس مقبول احمد لہری، سابق چیئرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (QDA)، علی محمد بلوچ، سابق ڈائریکٹر QDA اور دیگر ملزمان کے خلاف منظور کیا گیا۔

اس مقدمے میں ملزمان نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمینٹ پلاٹوں کی جگہ اور نمبرو کو غیر قانونی طور پر تبدیل کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نیب کے سابق اڈیشنل ڈائریکٹر کرنل(ریٹائرڈ) محمد اسحٰاق، شعبہ تعلیم ضلع بولان کے انگریزی کے جونیئر استاد سمیع اللہ کاکڑ اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی بھی منظوری دی۔ ملزمان پر کرپشن،جعلسازی اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم پی اے اورصوبائی وزیر بلوچستان میر اسلم بزنجو کے خلاف ثبوتوں کی عدم دستیابی پر انکوائری بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں نیب( خیبر پختونخواہ ) کو عوام الناس کو جعلی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ذریعے لوٹنے کے ایک مقدمے میں میسرز این ایل آر ایل(NLRL) کے سابق چیف ایگزیکٹو افیسر/ ڈائر یکٹر ندیم حمید شیخ، اور ا میسرز ORION-IPL کے چیف ایگزیگٹو آفیسر رشید حمید شیخ کے خلاف مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

بورڈ نے سابق پرنسپل پاکستان انٹر نیشنل سکول انگریزی سیکشن (پاکستانی سفارتخانہ جدہ) سینیٹر سحر کامران کے خلا ف ایک شکایت پر نیب کے شعبہ آگاہی اور پیشگی تدارک کو اس شکایت کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں سمند ر پا ر پاکستانیو ں کی وزارت کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ اس کیس میں سینیٹر سحر کامران پر سکول کے فنڈز میں خورد برد اور غلط استعمال کا الزام ہے۔