عمران خان سیٹ جیتنے کے بعد پشاور سے بنی گالہ بیٹھ گئے ہیں ، غلام احمد بلور ،خیبر پختونخواہ کیخلاف سازش کی جارہی ہے، قوم کو ایک بار پھر تباہ کیا جارہا ہے، یہ جنگ صرف پختونوں کی نہیں ملک بھر کی ہے، پختونوں کو لاہور اور اسلام آباد میں بھی رکھنا چاہیے، پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 28 جون 2014 08:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جون۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ عمران خان سیٹ جیتنے کے بعد پشاور کو چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کیخلاف سازش کی جارہی ہے اور قوم کو ایک بار پھر تباہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جنگ صرف پختونوں کی نہیں ملک بھر کی ہے تو پختونوں کو لاہور اور اسلام آباد میں بھی رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ اسمبلی توڑنے کی باتیں کریں انہوں نے تبیدلی کا وعدہ کیا تھا اور اب بھاگ رہے ہیں انہیں پشاور میں دفتر کھول کر لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے لیکن وہ پشاور سے سیٹ جیتنے کے بعد بنی گالہ میں بیٹھ گئے ہیں ۔